• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپئن ارشد ندیم کی واحد جیولن بھی خراب ہوگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی اولمپئن ارشدندیم کی واحد جیولن ناکارہ ہوگئی جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کا جیولن تھرو ایونٹ اگست میں ہوگا۔ وہ اولمپکس کی تیاری کیلئے جنوبی افریقا میں پریکٹس اور ٹریننگ کیمپ کے لیے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے پاس ایک ہی بین الاقوامی معیارکی جیولن ہےجوخراب حالت میں ہے۔ جیولن کی قیمت سات سے آٹھ لاکھ کے قریب ہے جس کے حصول کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔