• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی: حسیب کی عمدہ بولنگ، غنی گلاس نے ایچ ای سی کو ہرا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے دوسرے دن غنی گلاس نے ہائر ایجوکیشن کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔ حسیب الرحمن نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کی۔ منگل کو یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں غنی گلاس نے 102 رنز کا ہدف کسی نقصان کے بغیر حاصل کرلیا۔ کاشف علی 44اور شرجیل خان نے54 رنز بنائے۔ ہائر ایجوکیشن دوسری اننگز میں 152 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ عبداللہ فضل نے 89 رنز اسکور کیے۔اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں کے آر ایل نے سرکاری ٹی وی کے 335 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 286 رنز بنائے تھے۔ وقار احمد 12چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 172 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں اسٹیٹ بینک پہلی اننگز میں 300رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ غازی غوری 83 ،عمران بٹ 75، رمیز عزیز 68 اورعمرامین 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کھیل کے اختتام پر ایس این جی پی ایل نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 78 رنز بنائے تھے۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم میں او جی ڈی سی ایل پہلی اننگز میں 346رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ واپڈا نے کھیل ختم ہونے پر4وکٹ پر168رنز بنائے تھے۔

اسپورٹس سے مزید