کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے قازقستان کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا، اسکواڈ میں محمد حسیب ( کپتان )، عقیل خان، حذیفہ عبدالرحمٰن، مزمل مرتضیٰ اور احمد نائل قریشی شامل ہیں ۔ ٹائی یکم اور دو فروری کو قازقستان میں کھیلی جائے گی۔