• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسنوکر شروع، حسنین کی فتح، اویس کا سنچری بریک

کراچی (ا سٹاف رپورٹر)ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئن محمد حسنین نے49ویں این بی پی قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے روز نمبر پانچ سیڈ عبدالجاوید کو شکست دے کر ا پنی مہم کا آغاز کیا۔ اویس منیر نے سنچری بریک کھیلا اور ایم مزمل کو شکست دی۔ پہلے روز دیگر میچوں میں دفاعی چیمپئن اسجد اقبال، نسیم اختر ، سہیل شہزاد، ایم شہباز ، شرجیل محمود ، ذوالفقار اے قادر، مبشر رضا ، عبداللہ ،عمیر عالم، خضر عزیز اور ایم نذیر نے فتوحات حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید