• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایرانی سفیر رضا امیری کی ملاقات

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایران کے سفیر رضا امیری نے ملاقات کر کے انہیں وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی ہے۔

ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی اور آمد و رفت کو مزید بہتر کرنے پر بات چیت کی گئی۔

اس ملاقات میں گوادر سے زاہدان تک ریلوے لائن ملانے پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان ہمسایہ اور مسلم برادر ممالک ہیں، دونوں ممالک تجارت کو مزید بڑھا سکتے ہیں، ایرانی کمپنیوں کو سندھ میں کم لاگت ہاؤسنگ پراجیکٹ میں کام کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیاں بینکنگ سیکٹر پر بھی کام ہونا چاہیے، بینکنگ سیکٹر کے قیام سے زائرین اور تاجروں کو سہولت ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید