پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 151 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے 5 وکٹوں پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 34 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ 33 سلمان علی آغا نے 33 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔
حیدر علی 26 اور فہیم اشرف 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ایلکس ہیلز نے 18 اور کولن منرو نے 9 رنز کی اننگز کھیلیں۔
کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ نے 3 وکٹیں لیں جبکہ بلیسنگ موزارابانی اور زاہد محمود نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔
کیرون پولارڈ نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، جیمز وینس نے 29، ٹم سیفرٹ نے 26، عرفان خان نے 16 جبکہ کپتان شان مسعود نے 10 رنز بنائے۔
حسن علی 6 اور میر حمزہ 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے 3 وکٹیں لیں، فہیم اشرف نے 2 جبکہ عماد وسیم اور حنین شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ایونٹ کے گزشتہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔