• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برطانیہ کے صوبے ویلز میں طویل فاصلے کا ٹگ آف وار منعقد ہوا جو کہ 1694 فٹ پر محیط تھا۔ 

اس طویل ترین فاصلے کے کھیل میں شامل ہونے کےلیے ویلز میں مجموعی طور پر 100 افراد جمع ہوئے۔ 

فاؤنڈیشن کولیگ سر گار، دی ویلز ینگ فارمرز کلب اور پیمبرے کنٹری پارک مقابلے میں شرکت کے لیے پارک کے سیفن سیڈان بیچ میں جمع ہوئے تاکہ طویل رسی کو مخالف سمت کی جانب کھینچ سکیں۔

پچاس افراد کی ٹیموں کی کپتانی ویلش رگبی لیجنڈ اسکاٹ کوئنیل اور الینور اسنوزیل نے کی۔ 

مقابلے میں الینور اسنوزیل کی ٹیم فتحیاب رہی، اسطرح انھوں نے طویل ترین فاصلے کے گیم آف ٹگ وار کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اندراج کرایا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید