مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے تیمور سلیم جھگڑا کے کرپشن الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ تیمور جھگڑا نے پی ٹی آئی کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، علی امین گنڈاپور پر الزامات قابل تحقیق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تیمور جھگڑا کے کرپشن اور رشوت کے سنگین الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن بننا چاہیے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ قوم نے اپنی آنکھوں سے کرپشن کی بھیانک کہانی دیکھی اور کانوں سے سن لی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف کے وضاحتی بیان سے کرپشن چھپائی نہیں جاسکتی ہے، کروڑوں روپے کے عوض عہدوں کی فروخت کا نیا انکشاف ہوا ہے۔
وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں یہ شواہد پہلے بھی سامنے آچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کرپشن کو ادارہ جاتی شکل دی۔