کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبائی محتسب سندھ برائے تحفظ خواتین کی جانب سے چیئرمین انٹر بورڈ لاڑکانہ کے خلاف خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے فیصلہ کالعدم قرار دے کر شکایت از سرنو سماعت کے لیئے واپس بھیج دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسماۃ اسکول ٹیچر شگفتہ شاہ نے نومبر 2023کو اپنی تحریری شکایت میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار مسماۃ اسکول ٹیچر ہے اور حیدر آباد پبلک اسکول میں دوران اس وقت کے چیئرمین لاڑکانہ انٹربورڈ نسیم احمد میمن نے جنسی طور پر ہراساں کیا ۔