اسرائیلی فوج نے غزہ کے کچھ علاقوں پر حملوں میں 10 گھنٹے وقفہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چینی کے ممکنہ بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت نے کل شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو طلب کر لیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروانے کا ذکر کیا، یہ 27 ویں بار ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت سیز فائر کا ذکر کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات اور اردن نے فضا سے غزہ میں امداد پہنچانی شروع کر دی۔
وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔
فارمولا ون ریس بیلجیئن گراں پری آسٹریلوی ڈرائیور آسکر پیاسٹری نے جیت لی۔
کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو Gustavo Petro کا کہنا ہے کہ ہم غزہ میں جاری نسل کُشی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی کی قلت ہو گئی ہے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ چینی کا سرکاری ریٹ 172 روپے فی کلو ہے جبکہ منڈی سے چینی 178 سے 188 روپے کی مل رہی ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس نے ہماری اچھی خدمت کی، بلوچستان پولیس کی بھی 8 رکاوٹیں ہم نے عبور کیں۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں کارروائیاں جاری رکھے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاؤل پر شرح سود میں کمی کرنے پر زور دیا ہے۔
قومی امن جرگے کی صوبائی کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اجلاس کل باچا خان مرکز پشاور میں ہوگا اور صدارت میاں افتخار کریں گے۔
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں خواتین کے لیے شروع کی گئی امدادی اسکیم میں ہزاروں مردوں کے عورت بن کر امداد لینے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
ترجمان اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق ترنول میں 50 سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد ہوا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت مری میں اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے ستھرا پنجاب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔