• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کا صدر منتخب ہونا وفاق پاکستان کیلئے اچھی خبر ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ۔ فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ لگانے والی شخصیت کا صدر منتخب ہونا وفاق پاکستان کیلئے اچھی خبر ہے، صدر آصف علی زرداری نے پارلیمان اور وزیراعظم کے منصب کو طاقتور بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے ان کے آنے سے ایوان صدر پارلیمان، منتخب جمہوری حکومت کی طاقت بڑھنے کا باعث بنے گا، آئین، جمہوریت اور وفاق دوست صدر کی موجودگی میں حکومت مہنگائی سے نجات، معاشی مسائل کے حل کےلیے یکسوئی سے کام کرسکے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ آصف علی زرداری کے صدر بننے پر بلاول بھٹو زرداری، بختاور، آصفہ اور فریال تالپور کو مبارکباد دیتی ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پی پی پی رہنماؤں، کارکنوں، تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین اور ارکان پارلیمان کو بھی مبارکباد دی۔

قومی خبریں سے مزید