کراچی (جنگ نیوز) پنجاب میں اچھرہ واقعہ کے دوران جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشتعل ہجوم سے خاتون کی جان بچانے والی اے ایس پی سیدہ شہر بانو نے کہا ہے کہ پولیس کے محکمے میں ”جنت“ کمانا بہت آسان ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہر بانو کا مزید کہنا تھا کہ سابق نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی سے اُن کی کوئی رشتہ داری نہیں۔ اچھرہ واقعہ میں مجھے ذرا بھی خوف نہیں آیا۔ شہر بانو نے بتایا کہ اُنہیں ناصر کاظمی کی غزلیں بہت پسند ہیں۔ تفصیلی گفتگو ناظرین اتوار کی شام 7 بجکر 5 منٹ پر ملاحظہ کریں گے۔ میزبان سہیل وڑائچ ہیں۔