• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی  کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہو گئی ہے۔

صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، لانڈھی اور ملیر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں چند گھنٹوں کے دوران بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ مشرقی و وسطی بلوچستان سے ہوتا ہوا صوبہ سندھ پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کے سلسلے کے اثرات کراچی پر بھی مرتب ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں شہر میں موسم انتہائی ابر آلود اور خوش گوار ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، شہر میں آج اور کل بھی بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات  نے بتایا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں جنوب مشرق کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے اور دن کے اوقات میں ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

بلوچستان: 13 مارچ تک بارش و برفباری کا امکان

علاوہ ازیں، محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گیا، 10 تا 13مارچ بلوچستان کے 28 اضلاع میں بارش اور برفباری کا امکان  ہے۔

بارشوں سے گوادر، کیچ اور پنجگور میں برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور  شمالی اضلاع میں برف باری کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ 

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بارشوں اور برف باری کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید