• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر رُکن بننے والے کس منہ سے الزامات لگا رہے ہیں؟ ایم کیو ایم پاکستان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر رُکن بننے والے نااہل کس منہ سے ایم کیو ایم پر الزامات لگا رہے ہیں؟ 

ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی سے جاری بیان میں کہا کہ 2024ء کے عام انتخابات میں ریاست کو گھر کی باندی بنا کے رکھنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ سانحہ 9 مئی سانحہ مشرقی پاکستان جیسا بدترین واقعہ اور دشمنانِ پاکستان کو خوش کرنے کے لیے تھا۔ 

اراکین نے یہ بھی کہا کہ مداحوں کے ایک حلقے کو سیاسی جماعت کا نام دینا سیاست کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے۔

قومی خبریں سے مزید