• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 گھنٹے کی ریلی میں کسی کو گرفتار نہیں کیا جانا چاہیے، مصدق ملک

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ 2 سے 4 گھنٹے کی ریلی میں کسی کو گرفتار نہیں کیا جانا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں مصدق ملک اور تحریک انصاف کے عامر ڈوگر نے گفتگو کی۔

ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ میرے پاس وزارت سے متعلق کوئی معلومات نہیں، جب تک وزیراعظم اعلان نہیں کریں گے تب تک قبل ازوقت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مشاورت میں اسحاق ڈار شامل ہوتے ہیں، اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں وزارتوں سے متعلق معلوم ہوجائے گا۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ جس شخص کا بھی نام وزارت کےلیے سامنے آئے گا اس کی پرفارمنس ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پُرامن احتجاج پوری دنیا میں ہوتا ہے، احتجاج ایسا نہ ہو جس میں لوگوں کو مشکلات ہوں۔ 2 سے 4 گھنٹے کی ریلی میں کسی کو گرفتار نہیں کیا جانا چاہیے۔

پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ایک خاص مقام پر احتجاج کرنا تھا، روڈ بلاک کرنے کا پلان نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ماحول کو ٹھنڈا ہمیشہ حکومت کرتی ہے، الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا ہے، انصاف ملنا چاہیے، ہماری سیٹیں چھینی گئیں، یہ لوگ خوف زدہ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید