• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوب خان نے بھی اپنی بیٹی کو خاتون اوّل قرار دیا تھا

فیلڈ مارشل ایوب خان
فیلڈ مارشل ایوب خان

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو کو فرسٹ لیڈی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اپنی بیٹی کو خاتون اوّل قرار دینے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہو گا۔

اس پہلے فیلڈ مارشل ایوب خان نے صدر بننے کے بعد اپنی بیٹی نسیم اورنگزیب کو خاتون اوّل قرار دیا تھا۔ وہ والئ سوات میاں گل جہانزیب کی بہو اور ان کے صاحبزادے میاں گل اورنگزیب کی اہلیہ تھیں۔

میاں گل اورنگزیب بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے گورنر رہے تھے۔ میاں گل اورنگزیب کے چھوٹے بھائی میاں گل امیر زیب بھی فیلڈ مارشل ایوب خان کے داماد تھے۔ ایوب خان کی چھوٹی بیٹی جمیلہ امیر زیب کی اہلیہ تھیں۔ 

نسیم اور جمیلہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی پھوپھیاں تھیں۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج میاں گل حسن زیب ایوب خان کے نواسے اور عمر ایوب کے کزن ہیں۔

قومی خبریں سے مزید