• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفت بجلی دینے کا وعدہ بھی فراڈ نکلا، وزیراعظم کی تقریر مایوس کن تھی، سردار رحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر مایوس کن تھی ، اپنے ردعمل میں انھوں نےکہا کہ مفت بجلی دینے کا وعدہ بھی فراڈ نکلا، جب مفت بجلی دینا ممکن نہیں تو جھوٹا وعدہ کیوں کیا گیا؟ سردار عبدالرحیم مزید کہا کہ عوام کو نہ پہلےمبینہ جعلی حکومت پر بھروسہ تھا نہ آئندہ ہوگا، جعلی حکومت کا ایجنڈہ مہنگائی کم کرنا نہیں، عوام پاکستان کے وسائل کی چوکیداری کرے کیونکہ دودھ کی رکھوالی پر بلے مامور ہیں، عوامی مسائل کا واحد حل صاف شفاف انتخابات ہیں، انھوں نےمطالبہ کیا ہےکہ2024 کے جعلی انتخابات کو فوری کالعدم قرار دیکر نئے انتخابات کرائے جائیں۔

ملک بھر سے سے مزید