کراچی(نیوز ڈیسک)امریکہ میں نمایاں ترقی پسند تنظیمیں ملک کے سب سے طاقتور اسرائیل نواز لابی گروپ امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی (اے آئی پی اے سی) کے سیاسی اور انتخابی اثر و رسوخ کو پیچھے دھکیلنے کے لیے ایک اتحاد تشکیل دے رہی ہیں۔20 سے زیادہ وکالت گروپوں نےرواں ہفتے غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے خلاف کانگریس میں بڑھتے ہوئے اختلاف کو خاموش کرنے کے لیےاے آئی پی اے سی کی مہم کے خلاف منظم ایک باضابطہ اتحاداے آئی پی اے سی کو مسترد کریں کا آغاز کیا ۔نو تشکیل شدہ اتحاد نےان رپورٹس کا حوالہ دیا کہ اے آئی پی اے سی اپنے انتخابی ہتھیاروں اے آئی پی اے سی پی اے سی اور یونائیٹڈ ڈیموکریسی پروجیکٹ (یو ڈی پی) کے ذریعے 10 کروڑڈالرکی جارحیت کی تیاری کر رہا ہے تاکہ کانگریس میں ان مٹھی بھر ترقی پسندوں کا مقابلہ کیا جا سکے جنہوں نے جنگ کے شروع میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔