• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی پارک بنانے کا فیصلہ، جگہ بھی مختص: سی ڈی اے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد کی کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی پارک بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ شہر اقتدار کے سیکٹر جی 10 میں 3.3 ایکڑ رقبے پر آئی ٹی پارک بنانے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ 

اس حوالے سے سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ آئی ٹی پارک کے حوالے سے پلاٹ بھی مختص کردیا گیا ہے۔ 

اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد آئی ٹی پارک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیا جائے گا۔ پارک کا کورڈ ایریا ایک لاکھ اسکوائر فٹ پر محیط ہوگا، پارک میں 5 سے 6 ہزار فری لانسرز کام کرسکیں گے۔

سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ آئی ٹی پارک میں فری لانسرز، اسٹارٹ اپس کےلیے ورکنگ اسپیس، سافٹ ویئر ہاؤسز کےلیے جگہ مختص کی جائے گی۔

اتھارٹی نے بتایا کہ آئی ٹی پارک میں لائبریری، آئی ٹی مصنوعات کی نمائش کےلیے جگہ مختص ہوگی۔ آئی ٹی پارک میں ریسرچ سینٹرز، کانفرنس ہالز، میٹنگ رومز کےلیے جگہ بھی مختص کی جائیگی۔ 

سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد آئی ٹی پارک بنانے کے تمام اخراجات نجی کمپنیاں برداشت کریں گی، 15 سال بعد یہ پارک مکمل طور پر سی ڈی اے کے حوالے بھی ہوجائے گا، پارک میں نجی کمپنیاں جگہ کرائے پر لے کر آئی ٹی دفاتر بنا سکیں گی۔

قومی خبریں سے مزید