اسلام آباد(رانا غلام قادر ) سی ڈی اے نے اسلام آ باد میں ایک نیا ماڈل ولیج بنا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ دس مرلہ کے4500رہائشی پلاٹس ڈویلپ ،پراجیکٹ دو سال میں مکمل کیا جا ئیگا ،یہ ماڈل ولیج 3621کنال اراضی پر تعمیر کیا جا ئے گا۔ یہ پراجیکٹ دو سال میں مکمل کیا جا ئےگا۔ اس ماڈل ولیج میں دس مرلہ کے4500رہائشی پلاٹس ڈویلپ کئے جا ئیں گے۔ ایک کمرشل مرکز اور تین کلاس تھری شاپنگ سنٹرز بنا ئے جائیں گے۔ جامع مسجد اورایک ہیلتھ سنٹر بھی تعمیر کیا جا ئے گا۔ چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن(ر) انوار الحق نے پراجیکٹ ڈائریکٹر عبد الرشید خان کو ہدایت کی ہے کہ اس پراجیکٹ کیلئے کنسلٹنٹ فرم کو ہائر کیا جا ئے۔کنسلٹنٹ فرم کیلئے ٹی او آرز تیار کر لی گئی ہیں اور سی ڈی اے بورڈ کے اگلے اجلاس میں کنسلٹنٹ فرم کی ہائرنگ کیلئے سمری پیش کی جا ئے گی۔ کنسلٹنٹ فرم ڈویلپمنٹ کیلئے ٹینڈر طلب کرنے کیلئے ڈاکومنٹس اور پی سی ون تیار کرے گی اور بعد ازاں تعمیر اتی کام کی نگرانی کرے گی۔اس ماڈل ولیج کے تمام پلاٹس ان متاثرین کو الاٹ کئے جائیں گے جن کی زمین سی ڈ ی اے نے پارک انکلیو کیلئےحاصل کی۔