گجرات کے تھانے میں نوجوان کی ہلاکت پر اہل خانہ نے پولیس پر الزام لگادیا۔
اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ گجرات کے تھانہ لاری اڈہ میں زیر حراست نوجوان تشدد سے جاں بحق ہوا ہے۔
اہل خانہ نے موقف اختیار کیا کہ گجرات پولیس نے 2 نوجوانوں کو ڈکیتی کے الزام میں ایک ہفتہ قبل حراست میں لیا تھا۔
اہل خانہ نے کہا کہ ایک نوجوان تاحال گجرات پولیس کی حراست میں ہے جبکہ دوسرے کو تشدد کرکے مار دیا گیا۔
ڈی پی او نے انچارج چوکی گڑھی احمد آباد سب انسپکٹر اور 4 اہلکاروں کو معطل کردیا۔
ڈی پی او نے کہا کہ دوران حراست تشدد سے ہلاکت کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔