• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویات دہلیز پر فراہم، اسپتال کرپٹ مافیاز کا خاتمہ کیا جائے، مریم نواز

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بیڈز پر گندی بیڈ شیٹ دیکھ کر ناپسندیدگی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے پی آئی سی ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا اور استقبالیہ کاؤنٹر پر صورتحال کے بارے میں دریافت کیا، وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی بلاک میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔مریض کی طرف سے ادویات نہ ملنے کی شکایت پر وزیراعلیٰ نے جلد گھروں تکمیڈیسن سروس شروع کرنے کا بتایا، وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی بلاک میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی، مریم نواز شریف نے ہر مریض کے پاس جاکر تسلی دی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔وزیراعلیٰ نے خواتین کے وارڈ میں سب سے ہاتھ ملایا اور تیمارداروں کی ان کی خواہش پر تصاویر بھی بنوائیں، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے علاج کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔وارڈ میں زیر علاج پشاور کی واجدہ گل وزیراعلیٰ سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں، واجدہ گل نے بتایا کہ دل کا علاج کرانے پشاور سے آنا پڑا، یہاں لاہور میں علاج کی سہولتیں اچھی ہیں، وزیراعلیٰ نے ہسپتال حکام کو واجدہ گل کے علاج کے لئے مزید بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ملک بھر سے سے مزید