• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کی وزیراعظم سے ملاقات بارش کا پہلا قطرہ ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال ـــ فائل فوٹو
وفاقی وزیر احسن اقبال ـــ فائل فوٹو  

وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا کی وزیراعظم سے ملاقات کو بارش کا پہلا قطرہ قرار دے دیا۔

احسن اقبال نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کی وزیراعظم سے ملاقات  بارش کا پہلا قطرہ ہے، امید ہےاسی سمت میں تمام اسٹیک ہولڈر آگے بڑھیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ سیاست اپنی اپنی لیکن عوام ہم سب کے سانجھے ہیں اور سب کا فرض ہے کہ سیاسی تنازع کو سائیڈ پر رکھ کر مل کر کام کریں۔

اس دوران احسن اقبال سے صحافی نے سوال پوچھا کہ چیئرمین ارسا کی تعیناتی پر آپ کے اتحادیوں کے تحفظات سامنے آئے ہیں، آپ اس بارے میں کیا کہیں گے؟

اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ یہ معمول کی تعیناتی ہے، ہم صوبوں کےحقوق کا احترام کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید