گیرٹ ولڈر ہالینڈ کے وزیراعظم بننے کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔ گیرٹ ولڈر اتحادی جماعتوں کی حمایت حاصل نہ کر سکے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام مخالف انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے گیرٹ ولڈر نے گزشتہ برس انتخابات میں ڈرامائی کامیابی حاصل کی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن میں گیرٹ ولڈر کی فریڈم پارٹی کو دیگر جماعتوں کی حمایت درکار تھی۔ ہالینڈ میں حکومت سازی کیلئے تین جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گیرٹ ولڈر نے کہا انکی خواہش ہے کہ دائیں بازو کی کابینہ بنے جو سیاسی پناہ اور امیگریشن کو کم کرے۔