• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ علی خان کس بات پر چڑ جاتی ہیں؟ راز سے پردہ اٹھ گیا

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ سارہ علی خان کس بات پر چڑ جاتی ہیں؟اداکارہ راز سے پردہ اٹھادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ علی خان آج کل اپنی دو فلموں ’اے وطن میرے وطن‘ اور ’مرڈر مبارک‘ کی ریلیز میں مصروف ہیں۔

اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں دیگر اداکاروں کی طرف سے میرے انداز کی نقل اتارے جانے پر چڑ سی جاتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے انداز کی نقل کرنے والوں کو میں واقعی میں سلام پیش کرتی ہوں۔

سارہ علی خان نے دوران انٹرویو اپنے نمستے کرنے کے انداز سے متعلق گفتگو کی اور بتایا کہ دیگر اداکار جب اُسے کاپی کرتے ہیں تو میں پریشان ہوجاتی ہوں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ خاص طور پر لڑکیاں جب ایسا کرتی ہیں، اس کے ساتھ یہ جان کر مجھے تسلی بھی ہوئی کہ میرے مداح جانتے ہیں کہ یہ میرا انداز ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں سوچتی ہوں کہ میری نقل کی جارہی ہے تو میں پریشان ہوجاتی ہوں، دراصل نمستے کا یہ طریقہ ایک عمل نہیں بلکہ میرا حقیقی انداز ہے۔

سارہ علی خان نے کہا کہ لیکن اب میں پریشان نہیں ہوتی کیونکہ مجھے پتا ہے کہ میرے مداح میرے انداز سے واقف ہیں اور وہ کہہ دیتے ہیں کہ یہ تو سارہ کو کاپی کررہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید