• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ایلیمنیٹر: اسلام آباد نے کوئٹہ کو شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے ہرا دیا۔

کوئٹہ کی جانب سے اننگز کے ٹاپ اسکورر عمیر یوسف رہے انہوں نے 37 بالز پر 50 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد کے 174 رنز کے جواب میں کوئٹہ کی پوری ٹیم 18 اعشاریہ 4 اوورز میں 135 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، اس کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور جیت کیلئے 175 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اسلام آباد کے بیٹر مارٹن گپٹل 56 اور آغا سلمان 31 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ الیکس ہیلز اور شاداب خان نے 23، 23 اور اعظم خان نے 18 رنز بنائے۔ 

فہیم اشرف اور حیدر علی صرف ایک، ایک رن بناسکے۔

یوں اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 174 رنز بناسکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر اور اکیل حسین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم، ابرار احمد اور سعود شکیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسو میدان میں اترے۔

پی ایس ایل میں دونوں ٹیموں نے آخری 4 میچز میں 2، 2 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اسلام آباد کی فائنل الیون میں ایلکس ہیلز، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، شاداب خان، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ اور ابیڈ مکوے شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے جیسن روئے، سعود شکیل، خواجہ نافع، رائیلی روسو، عمیر بن یوسف، لایوری ایوانس، اکیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد عامر، ابرار احمد اور عثمان طارق ٹیم کا حصہ ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید