بہاولپور میں دو کم سن بہن بھائی ڈمپر سے ریت الٹنے کے دوران زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بچے کھلے میدان میں کھیل رہے تھے کہ ڈرائیور نے ریت سے بھرا ڈمپر الٹ دیا۔ اہلِ خانہ کے ریت سے نکالنے تک دونوں بچے جاں بحق ہوچکے تھے۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ موت حادثاتی ہے، کارروائی نہیں چاہتے۔