• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ کمیٹیاں تشکیل دے دیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ۔ فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امن و امان، قانون سازی اور فنانس سے متعلقہ امور پر صوبائی وزراء پر مشتمل کابینہ کی کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود چیئر کریں گی۔ 

مریم اورنگزیب اور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن معاونت کریں گے۔ امن و امان سے متعلق کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا سربراہ خواجہ سلمان رفیق کو مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر ارکان میں میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، شافع حسین، بلال اکبر خان اور سید عاشق حسین شاہ شامل ہیں۔ 

خلیل طاہر کو کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر ارکان میں عظمیٰ بخاری، صہیب بھرت اور ذیشان رفیق شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید