پالتو ہوں یا جنگلی، اگر جانور بپھر جائے تو اسے قابو کرنا مشکل ہوجاتا ہے، تاہم صرف مہارت ہی انسان کو اس جانور پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے۔
جاپانی چڑیا گھر میں ایک مشق کی گئی جس میں یہ بتایا گیا کہ اگر سفید ٹائیگر بپھر جائے تو اسے کیسے قابو کیا جاسکتا ہے؟
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مشق کےلیے یہاں ٹائیگر کا نہیں بلکہ ایک انسان کا استعمال کیا گیا۔
جی ہاں! آپ نے بالکل درست پڑھا، دی ٹوبو زو نامی اس چڑیا گھر میں انتظامیہ کے ہی ایک شخص نے سیفد ٹائیگر کا کاسچیوم پہنا تھا۔
یہ ڈرلز کس طرح کی گئیں، اس کا خلاصہ ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیے۔