• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلٹر کے بغیر چینی انفلوئنسر کی اصلیت نے ہلا کر رکھ دیا، لاکھوں فالوورز گئے

—تصاویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
—تصاویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

 ایک مشہور چینی سوشل میڈیا انفلوئنسر کو لائیو سیشن کے دوران بیوٹی فلٹر کے اچانک خراب ہونے کے بعد تقریباً 1.4 لاکھ فالوورز سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔

رپورٹس کے مطابق انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران معمول کے مطابق ناظرین سے بات کر رہی تھیں کہ اچانک فلٹر نے کام کرنا بند کر دیا۔ 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلٹر کے ختم ہوتے ہی ان کی قدرتی جلد کی بناوٹ اور گہرا رنگ واضح ہو گیا، جس سے آنکھیں چھوٹی، جبڑے اور چہرے کی خصوصیات زیادہ انسانی نظر آئیں۔

چند سیکنڈ بعد فلٹر دوبارہ فعال ہو گیا، جس سے جلد ہموار، آنکھیں بڑی اور چہرے کی دیگر خصوصیات پہلے جیسی نظر آئیں، اس دوران انفلوئنسر نے پرسکون رہتے ہوئے بال سیدھے کیے اور کیمرے کی طرف مسکرا کر ویڈیو جاری رکھی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد ان کے تقریباً 1.4 لاکھ فالوورز کم ہو گئے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید