نواب شاہ ( بیورو رپورٹ )صدر مملکت آصف علی زرداری کی این اے 207کی قومی اسمبلی کی خالی کردہ نشست پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے بڑی تعداد میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں جب کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ اور صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اصفہ بھٹو زرداری سمیت ایک درجن سے زائد امیدوار انتخابی معرکہ میں اترنے کے لیے پر تول رہے ہیں صدر پاکستان آصف علی زرداری اس حلقے سے دو مرتبہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو چکے جب کہ پیپلز پارٹی کے حلقوں کا خیال ہے کہ اس نشست پر آصفہ بھٹو زرداری ہی کامیاب ہوں گی۔