• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیما کا چترال میں متاثرین سیلاب کیلئے طبی امداد کا اعلان

پشاور(جنرل رپورٹر) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک نے چترال میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پیما کے مقامی ڈاکٹروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں فوری میڈیکل ریلیف سرگرمیوں کا آغاز کریں، ایک بیان میں پیما کے صدر نے کہا کہ حکومت کو سیلاب سے بچاؤ کے حتیٰ الوسع اقدامات کرنے چاہیے تھے ، گزشتہ سال بھی سیلاب کے نتیجے میں چترال میں سب سے زیادہ نقصان ہوا، انہوں نے کہا کہ پیما کی جانب سے 2015میں سیلاب اور زلزلے کے بعدمسلسل 9ماہ تک مختلف علاقوں میں موبائل کیمپ کے ذریعہ 8ہزار سے زائدمتاثرین کی طبی امداد مہیا کی گئی اور اب بھی پیما کے رضاکار ڈاکٹرز اپنے متاثرہ بھائیوں کے لئے تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنائیں گے۔
تازہ ترین