• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


معروف امریکی ریپر اور پروڈیوسر لِل جون ماہِ رمضان میں دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ریپر اور پروڈیوسر لِل جون نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی مسجد کِنگ فہد میں 15 مارچ یعنی جمعے کے روز نمازِ جمعہ سے قبل اسلام قبول کیا۔

امریکی گلوکار کی کلمۂ شہادت پڑھتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں امام مسجد کی رہنمائی میں عربی اور انگریزی زبان میں کلمۂ شہادت پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

لِل جون کو سوشل میڈیا پر مسلمانوں کی جانب سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔

اس حوالے سے اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’الحمد للّٰہ،  ان تمام بہن بھائیوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے لیے مثبت پیغامات بھیجے اور بےلوث محبت کا اظہار کیا۔

لِل جون 1972ء میں امریکی ریاست جورجیا کے شہر اٹلانٹا میں پیدا ہوئے  اور ان کا اصلی نام جوناتھن ایچ سمتھ ہے۔

اُنہوں نے 2000 کی دہائی کے آغاز میں ہپ ہاپ میوزِک کی نئی اقسام کو فروغ دینے میں اپنے اہم کردار کے لیے شہرت حاصل کی۔

یاد رہے کہ امریکی مصنف اور سماجی کارکن شان کنگ کے بعد، لِل جون دوسری مشہور امریکی شخصیت ہیں جنہوں نے ماہِ رمضان کے پہلے ہفتے میں اسلام قبول کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید