• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو 

معروف امریکی مصنف شان کنگ اور ان کی اہلیہ رائے کنگ دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

شان کنگ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پرٹیکساس کے امام عمر سلیمان سے کلمۂ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں ان کی اہلیہ رائے کنگ بھی موجود ہیں، ان دونوں میاں بیوی نے ایک ساتھ اسلام قبول کیا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’میں اور میری اہلیہ ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں اپنے گھر کے قریب موجود مسجد میں نماز پڑھ کر ابھی گھر پہنچے ہیں‘۔

امریکی مصنف نے لکھا کہ ہم نے کلمہ پڑھ کر رمضان کے آغاز پر اسلام قبول کرلیا ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے والا دن ہمارے لیے بہت خوبصورت اور بامعنی تھا جیسے ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔


اُنہوں نے لکھا کہ میں آپ سب کے لیے دعا کروں گا اور آپ سب بھی مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

شان کنگ نے لکھا کہ ہم دنیا میں موجود 1 ارب سے زائد مسلمانوں کے ساتھ صبح سے روزہ رکھنا شروع کریں گے۔

اُنہوں نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں کے بارے میں لکھا کہ میرا دل غزہ میں  اپنے عزیز ترین دوستوں کے ساتھ ہے اور مجھے فخر ہے کہ آج رات غزہ میں شمال سے جنوب تک ہزاروں خاندانوں کو کھانا فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے اور اب رمضان میں بھی اس عمل کو برقرار رکھیں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید