• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 63 پیسے پر بند

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 11 پیسے ہی سستا ہو سکا۔

انٹر بینک میں آج ڈالر 11 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 63 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 20 پیسے پر برقرار ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا دن رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 74 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 890 پر بند ہوا ہے۔

بازار میں آج 21 کروڑ شیئرز کے سودے 7.78 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 9197 ارب روپے ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 64 ہزار 816 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید