صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے، جدید کاروباری آئیڈیاز لانے کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔
صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی اولین ترجیح معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنا اور اقتصادی و سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے صدر مملکت کو دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔