• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا غیر سیاسی ونگ پارٹی سیاست پر حاوی ہے، ناز بلوچ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنما ناز بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا غیرسیاسی ونگ اس وقت سیاسی ونگ پر حاوی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران ناز بلوچ نے کہا کہ سینیٹ کے لیے پیپلزپارٹی اپنی فہرست دے چکی ہے، جو سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا بہتر بتاسکتے ہیں کہ کن جماعتوں نے انہیں ووٹ کا عندیہ دیا ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی 9 مئی والا رویہ جاری رکھے گی تو یہ ملک اور سیاست کے لیے بہتر نہیں،ہم نے سیاسی انتقام اور سیاسی کارکنوں کو جیل میں ڈالنے کی مخالفت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرفرازبگٹی الیکشن سے پہلے نگراں حکومت سے مستعفی ہوئے اور پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے۔

ناز بلوچ نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں نہیں ہے، ن لیگ جو فیصلے کرے گی،وہی ذمے دار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے دیگر ممالک کی ایئرلائن کو چلنا سکھایا،پی ٹی آئی حکومت میں وزیرنے پی آئی اے سے متعلق غیرذمے دارانہ بیان دیا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ جنہوں نے بھی پاکستان کے اداروں کو نقصان پہنچایا، اُن کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید