• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی رہنماؤں کی پیوٹن کو صدر بننے پر مبارکباد

روس میں صدر پیوٹن ایک بار پھر صدر منتخب ہوگئے، الیکٹورل کمیشن کے مطابق صدر پیوٹن نے 87.28 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی، صدر پیوٹن پانچویں بار روس کے صدر بنے ہیں۔

صدر پیوٹن کی کامیابی کے بعد دنیا بھر کے سربراہان مملکت کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے صدر پیوٹن کو دوبارہ صدر بننے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے صدر پیوٹن کو تہنیتی خط ارسال کیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم مودی نے بھی صدر پیوٹن کو مبارکباد دیتے ہوئے روس بھارت اسٹریٹیجک تعلقات میں اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید