• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کا جشن، فلسطینی جھنڈے لہرادیے

بشکریہ سوشل میڈیا
بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے پی ایس ایل 9 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد فلسطین کے جھنڈے لے کر گراؤنڈ کا چکر لگایا۔

کھلاڑیوں نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نسل کشی کا شکار فلسطینیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اسٹیڈیم میں موجود افراد نے بھی کھلاڑیوں کے اقدام کو کھل کر سراہا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

پاکستان سپر لیگ 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ملتان سلطان کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید