اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور متحدہ عرب امارات کے سفیر عماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی اور انہیں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے،پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے، جدید کاروباری آئیڈیاز لانے کی حوصلہ افزائی کرنی جانی چاہیے۔اس موقع پر امریکی سفیر نے صدر مملکت کو دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔