• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمران شیخ کی راہداری ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے کرپشن زدہ ملزمان سے رشوت وصولی سے متعلق کیس میں گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمران شیخ کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمران شیخ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزم کو 7 دن میں راولپنڈی کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پیر کو احتساب عدالت میں نیب اسلام آباد کی جانب سے کرپشن زدہ ملزمان سے رشوت وصولی سے متعلق کیس میں گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمران شیخ کو پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کا راہداری ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید