• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 9 کا بہترین بیٹر، بولر، پلیئر اور وکٹ کیپر کون رہا؟

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نواں سیزن اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔

گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فانئل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی۔

فائنل کے بعد ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم کو پی ایس ایل سیزن 9 کے فائنل کا پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ فاتح ٹیم کے کپتان شاداب خان نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

ایونٹ کے بہترین بیٹر اور بولر کے ایوارڈز ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کے نام رہے، بہترین بیٹر کا ایوارڈ عثمان خان اور بہترین بولر کا ایوارڈ اسامہ میر کو دیا گیا۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پی ایس ایل 9 کے بہترین فیلڈر کا ایوارڈ کراچی کنگز کے عرفان خان نیازی کو دیا گیا اور ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی ان کو قرار دیا گیا جبکہ بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان کے نام رہا۔

ٹورنامنٹ کے سپر آل راؤنڈر کا ایوارڈ پشاور زلمی کے صائم ایوب کو دیا گیا جبکہ بہترین امپائر کا ایوارڈ آصف یعقوب لے اڑے۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے حنیف محمد کیپ اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسامہ میر نے فضل محمود کیپ اپنے نام کی جبکہ اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ پشاور زلمی کے نام رہا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 20ویں اوورز کی آخری گیند پر ہدف مکمل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی، مارٹن گپٹل نے 50 اور اعظم خان نے 30 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم 19 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ کولن منرو اور نسیم شاہ نے 17، 17 رنز کی اننگز کھیلی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید