• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر 1 پیسہ ہی مہنگا ہو سکا۔

کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسہ مہنگا ہو کر 278 روپے 64 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 63 پیسے کا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 15 پیسے کا ہو گیا۔

اسٹاک ایکسچینج مثبت رجحان پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 612 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 502 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 702 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 65 ہزار 624 رہی۔

بازار میں آج 32 کروڑ 32 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 17 ارب 5 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 65 ارب روپے بڑھ کر 9262 ارب روپے ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 64 ہزار 890 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید