• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے کے ڈاکوؤں نے علم کی شمع بجھا دی، کندھ کوٹ میں ٹیچر قتل


سندھ کے کچے میں راج کرنے والے ڈاکوؤں نے علم کی روشنی پھیلانے والی شمع بجھا ڈالی۔

سندھ کے علاقے کندھ کوٹ کے قریب ڈاکوؤں کے علاقے میں واقع اسکول جانے والے پرائمری ٹیچر کو قتل کردیا گیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے پرائمری ٹیچر کے قتل کا نوٹس لے لیا اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے 2 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔

اللّٰہ رکھیو نندوانی کچے کے ڈاکوؤں کے خطرے کے باوجود بچوں کو پڑھانے کے لیے اسکول پہنچتا تھا۔

وہ گوٹھ نصراللہ بجارانی میں واقع اسکول میں موٹر سائیکل پر اپنی بندوق لے کر پہنچتا تھا۔

چند روز پہلے اللّٰہ رکھیو نندوانی کے بندوق لے کر اسکول جانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

اس وڈیو میں اللّٰہ رکھیو نندوانی نے کہا تھا کہ وہ بچوں کے مستقبل کےلیے جان کو خطرے میں ڈالتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید