• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدھو نے ویرات کوہلی کو سچن، گواسکر اور رچرڈز سے بہتر بلے باز قرار دیدیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق بھارتی کرکٹر اور ٹیلی ویژن پرسنیلٹی نوجوت سنگھ سدھو نے ویرات کوہلی کو سچن ٹنڈولکر، سنیل گواسکر اور سر ویوین رچرڈز سے بھی بہتر بلے باز قرار دے دیا۔ 

اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران سدھو کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی وہ بہترین کرکٹر ہیں جو اب تک بھارت نے پیدا کیا۔ 

ویرات کوہلی کے رائل چینلجرز بنگلور اور بھارت کی نیشنل ٹیم میں بیٹنگ آرڈر سے متعلق سوال پر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ یہ سب ٹیم کی ڈیمانڈ پر منحصر ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کوہلی دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے باز ہیں، لیکن اگر ٹیم جیت نہیں رہی، بالخصوص آپ نے ایک بھی مرتبہ ٹرافی نہ اٹھائی ہو، یہ ایک ایسا دھبہ ہے جو آپ مٹانا چاہتے ہوں۔ 

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ کسی بھی طرح کوہلی کے لیے نقصان دہ نہیں کیونکہ اس نے اپنی بہترین پرفارمنسز دی ہیں جنہیں آپ دیکھ سکتے ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ میں انہیں بھارتی کرکٹ کی تاریخ کا بہترین بلے باز شمار کرتا ہوں، کیونکہ انہوں نے تمام تینوں فارمیٹ کو اپنایا۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید