پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سعید احمد 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ 1937 میں جالندھر میں پیدا ہوئے تھے۔
سعید احمد نے پاکستان ٹیم کی 41 ٹیسٹ میچز میں نمائندگی کی۔ انہوں نے 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔
سعید احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2991 رنز اسکور کیے جبکہ 22 وکٹیں بھی لیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان سعید احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
پی سی بی نے بیان میں کہا کہ مرحوم سعید احمد کے انتقال پر ان کے لوحقین اور عزیزوں سے تعزیت کرتے ہیں۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق سعید احمد نے 15 سال تک 1958 سے 1973 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔