• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ڈیرہ غازی خان(نامہ نگار) سردار امجد فاروق خان کھوسہ اس بار عید نماز تونسہ شریف میں ادا کریں گے۔ایم این اے حافظ عبدالکریم بھی عید کی نماز اپنے انتخابی حلقہ این اے 172میں ادا کریں گے۔چیف لغاری ایم پی اے سردار جمال خان لغاری اورچیرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ایم این اے سردار اویس احمد خان لغاری عید نماز تمن لغاری کے پرفضا مقام فورٹ منرو میں اپنے لغاری قبیلے کے ساتھ ادا کریں گے۔سابق ضلع ناظم سردار مقصود خان لغاری اور ان کے صاحبزادئے سردار محمد خان لغاری عید لاہور میں منائیں گے، اسی طرح سینیٹر سردار محسن لغاری بھی عید پر لاہور میں ہوں گے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ جوکہ ایک دن قبل سعودی عرب سے عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں اسلام آباد جبکہ انکے بڑے بھائی سردار حسام الدین کھوسہ عیدپر لاہور میں ہوں گے۔سابق گورنر پنجاب سینیٹرسردار ذوالفقار علی خان کھوسہ عید کی نماز ڈیرہ غازی خان میں ادا کریں گے۔ایم پی اے سردار جاوید اختر لُنڈ عید شادن لُنڈ میں جبکہ تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار احمد علی خان دریشک عید کی نماز اپنے حلقہ انتخاب پی پی 243 میں ادا کریں گے ۔پی پی 244سے ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ عید کی نمازڈیرہ غازی خان میں ادا کریں گے ۔صوبائی حلقہ پی پی 246سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی سردار محمود قادر لغاری اس عید پر ملک میں نہیں ہیں وہ اس بار عید آسٹریلیا میں اپنی فیملی کے ساتھ ،جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما شیخ عثمان فاروق عید کی نماز مرکزی عید گاہ میں ادا کریں گے،جبکہ پیپلز پارٹی کے صوبائی ٹکٹ ہولڈر شبلی شب خیز غوری عید ڈیرہ غازی خان میں جبکہ تحریک انصاف کے رہنما  سیف الدین کھوسہ عید اسلام آباد میں منائیں گے۔
تازہ ترین