• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی کے گرفتار وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو عدالت میں پیش کردیا گیا

دلی کے گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو جمعہ کو عدالت میں لایا جا رہا ہے۔(تصویر سوشل میڈیا)۔
دلی کے گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو جمعہ کو عدالت میں لایا جا رہا ہے۔(تصویر سوشل میڈیا)۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے گرفتار وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کیجریوال کی 10 روزہ کسٹڈی مانگے جانے کا امکان ہے۔

دوسری وزیراعلیٰ کیجریوال نے اپنی گرفتاری کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی۔

نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ارکان کا احتجاج اس حوالے سے احتجاج جاری ہے، پولیس نے مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال کیا۔

شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیجریوال نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے لاک اپ میں رات گزاری۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیجریوال کی گرفتاری پر عام آدمی پارٹی نے احتجاج کرتے ہوئے اپوزیشن بلاک سمیت بھارت بھر کو احتجاج میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید