• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری لیگ نے مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر دیں، جی ڈی اے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی اور سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے سردار عبدالرحیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ زرداری لیگ فراڈ الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آکر اپنے مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرتے ہوئے جی ڈی اے کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر رئیس غلام مرتضٰی خان جتوئی کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے تھے وہ عدالت سے ضمانت پر ہیں لیکن زرداری مافیا نے سندھ بھر میں اپنے مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور گزشتہ رات ضلع نوشہرو فیروز اور نوابشاھ کی پولیس نے زرداری مافیا کی ایجنٹ بن کر رئیس غلام مرتضٰی خان جتوئی کی زمینوں پر قائم حویلیوں پر چڑھائی کرتے ہوئے بیگناہ 8 ملازمین کو گرفتار 6 موٹرسائیکلیں اور دیگر قیمتی گھریلو سامان لیکر چلے گئے جی ڈی اے رہنماؤں نے ان واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زرداری لیگ سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر کنٹرول کرنے کی بجائے اپنے مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کردی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید