• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 11 ہزار 168 پولیس اہلکاروں کی نئی بھرتی کا عمل شروع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ میں 11 ہزار 168 پولیس اہلکاروں کی نئی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ 

گریڈ 7 کی اسامی کے لیے 18 سے 28 سال عمر کے مرد اور خواتین امیدوار 23 اپریل 2024 تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ 

سندھ پولیس کے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل اسٹیبلشمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 

احکامات کے مطابق کراچی رینج کے لیے 3108 مرد، 583 خواتین جبکہ 194 اقلیتی پولیس اہلکار بھرتی کیے جا رہے ہیں۔ 

حیدرآباد رینج میں 498 لیڈیز اور 166 اقلیتی اہلکاروں سمیت 3322 اہلکاروں کی بھرتی کی جارہی ہے۔ 

میرپور خاص رینج میں 90 خواتین سمیت 597 اہلکار بھرتی ہوں گے جبکہ سکھر رینج میں 96 خواتین سمیت 638 اور لاڑکانہ رینج میں 318 خواتین سمیت 2114 پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا حکم دیا گیا ہے۔ 

اعلان کے مطابق آئی بی اے سکھر کے تحت ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدوار رننگ اور فزیکل ٹیسٹ جیسے اگلے مرحلے میں شامل کیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید